• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو مزید 2 ہفتے آرام کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو مزید 2 ہفتے کے آرام کی ضرورت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان تو عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن ڈاکٹروں نے انہیں منع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں، ابھی عدالت چلتا ہوں، اُن کے ڈاکٹر کہتے ہیں، ہڈی ابھی جڑی ہے، یہ دوبارہ کھل سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ڈرنے والے نہیں، وہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کیا گیا، جس میں عمران خان شامل نہیں تھے، ان پر مقدمہ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سڑک پر عوام کو لیڈ کرنے کےلیے آئیں گے، اصل مسئلہ سیکیورٹی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے کہہ چکے ہیں کہ عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان، نوازشریف نہیں، جو انہیں لندن جانا ہے اور واپس نہیں آنا، کل کیس پر دوبارہ بحث ہو گی، کیس ختم ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید