پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر اگلی تین راتوں کیلئے پی ٹی آئی ورکرز کو الرٹ کردیا گیا۔
لاہور کے قریبی اضلاع کے کارکنوں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ورکرز مختلف شفٹوں میں عمران خان کی حفاظت کیلئے موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔
عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کیلئے ساڑھے 6 بجے تک کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نہیں آئے تو درخواست خارج کر دیں گے۔