سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس پر سپریم کورٹ کے ججز کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔
جمعے کو ہوئے اجلاس میں صرف ایک جج شریک نہیں ہوئے، باقی تمام ججز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رسمی اجلاس میں کوئی واضح موقف سامنے نہیں آ سکا۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں پرویز الہٰی کی آڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے اجازت ملتے ہی لیک آڈیو کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے مبینہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق آڈیو کی فارنزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی، آڈیو اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔