• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں خاتون گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کرلی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون دہشت گرد ماہل کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز تھیں۔

مبینہ خودکش حملہ آور خاتون کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے بتایا جارہا ہے، مبینہ خودکش بمبار سے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم کی جانب سے خودکش حملہ آور خاتون کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جو کہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید