پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے راولپنڈی جلسے کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنی نشست پر بٹھادیا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی ورکرز کنونشن میں اینٹری ماری۔
مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی پروگرام میں آمد کے موقع پر اپنی جگہ انہیں دے دی۔
ن لیگی چیف آرگنائزرکنونشن کی صدارت کی کرسی سے اٹھیں اور سابق وزیراعظم کو اس پر بیٹھنے کےلیے اصرار کیا۔
مریم نواز ورکرز کنونشن کے دوران شاہد خاقان عباسی کی مرکزی کرسی کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ گئیں۔