• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے پہلے مالک کی ضمانت منظور

کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے پہلے مالک کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی او حملہ کیس کے مقدمے میں گاڑی کا نمبر ALF-043 لکھا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق  پہلے کار مالک کے بعد 3 لوگوں نے گاڑی کو خریدا اور بیچا، پہلے کار مالک کے بعد دیگر 3 مالکوں کے نام پر گاڑی منتقل نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کے پی او کے باہر کھڑی گاڑی میں دیگر جعلی نمبر پلیٹس بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق  گاڑی دہشت گردوں تک کیسے پہنچی؟ اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کار شو روم کا مالک اس وقت پنجاب میں ہے، اسے کراچی بلایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید