کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) میں ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل غصے میں آگئے۔
کراچی میں ہونے والے فیسٹیول کے ایک سیشن کے دوران مفتاح اسماعیل اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر غصے کا اظہار کر بیٹھے۔
اُن سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے دور میں لگژری گاڑیاں وزراء کے لیے آتی رہیں، آپ نے اس اقدام کو کیوں نہیں روکا؟
مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ انہوں نے کوئی لگژری کار نہیں لی، لوگ جھوٹے الزام لگاتے ہیں جس کی وجہ سے جیل جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بات کرنے دیں، اپنی وزارت میں پیٹرول بھی خود خریدتا تھا۔