• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ فیصلے کیخلاف احتجاج پر دہشتگردی کا مقدمہ، اسد عمر اور 8 ملزمان کل طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت 9 ملزمان کو کل اے ٹی سی میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے نوٹس جاری کیے۔

تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شریک ملزمان کو کل عدالت میں طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔

عدالت نے نوٹسز کے ذریعے ایف آئی آر میں نامزد شریک ملزمان کو کل صبح 9 بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

عمران خان کیلئے اسٹے لینے کی کاوشیں تیز

ادھر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اس کیس میں عبوری ضمانت خارج ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس کیس کی کارروائی پر آج ہی اسٹے لینے کے لیے کاوشیں تیز کر دی گئیں۔

دورانِ سماعت عمران خان کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمے کی کارروائی کے خلاف درخواست آج ہی سننے کی استدعا کی گئی۔

عمران خان کے وکلاء کی جانب سے تھوڑی دیر قبل ہی درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی درخواستِ ضمانت خارج کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید