• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر حکومت کا رد عمل

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر اور صدر کا آفس علامتی ہوتا ہے، اس معاملے میں گورنر کا اختیار نہیں، صدر کا تو بالکل بھی نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک رائے ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ایک یہ ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ الیکشن بار بار ہوں، اگر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہی تو عدالت جایا جائے گا، عدالت فیصلہ کرے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گورنر صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر عمل کرے گا، گورنر صوبائی حکومت سے ایڈوائس لیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید