پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے چیئرمین احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے صدارتی اعلان کا فیصلہ اب سپریم کورٹ میں ہوگا۔
احمد بلال محبوب نے کہا کہ یہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے صدر سے مشاورت نہیں کی۔
چیئرمین پلڈاٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے صدر کا اعلان متنازعہ ہوگیا ہے، اب الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ سپریم کورٹ کی رولنگ سے ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔
صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔