وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے خود شماری پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مردم شماری کا کریڈٹ احسن اقبال کے ساتھ اسد عمر کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا کہ مردم شماری منصفانہ اور آزادانہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی نظریوں سے بالاتر ہو کر مردم شماری کرنی ہے، پوری دنیا میں ڈیجیٹلائزیشن بڑھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے، اس بار مردم شماری میں وزارت آئی ٹی بھی کردار ادا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 44 وزارتوں اور کابینہ کو ڈیجیٹلائز کیا، اب ہدف ڈیجیٹل مردم شماری ہے جس میں ہم کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تین سال میں 56 ارب کے 70 نئے مصوبے شروع کیے۔