• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو ضمانت نہیں ملتی، حملہ کرنے والے کو مل گئی، علی زیدی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ضمانت نہیں ملتی، مگر ان پر حملہ کرنے والے کو ضمانت مل گئی ، پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکے ہمراہ ترجمان پی ٹی آئی ارسلان تاج، ارکین سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، سدرہ عمران، عباس جعفری اور دیگر موجود تھے، علی زیدی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پچاس روپے کے اسٹیمپ پیپر پر ملک سے باہر بیٹھے ہیں ، ہم نے کبھی پروڈکشن آرڈر نہیں روکے ، الیکشن کمشنر نہ آئین مانتے ہیں نہ صدر کا خط اور نہ انہیں الیکشن کروانا ہے، علی زیدی نے کہا کہ کورٹ آرڈر کے بغیر کسی کی فون کال کو ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا،یہ سلسلہ چلتا رہا تو پتا نہیں معاملہ کہاں جاکر رکے گا، ایک ملین لوگ ملک سے باہر چلے گئے، لوگ روزی سے زیادہ عزت کی تلاش میں ملک سے جارہے ہیں، ان سے بات کرو تو ایف آئی آر کٹوا دی جاتی ہے، ڈیفنس منسٹر خود کہہ رہے ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کر چکے ہیں، جب معاشی سیکیورٹی نہیں ہوگی تو ملکی سیکیورٹی بھی نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی کراچی کی مردم شماری پر تحفظات تھے، سی سی آئی میں مراد علی شاہ نے مردم شماری کی سمری کی مخالفت کی تھی یہ سندھ کے عوام کو بیوقوف اور الیکشن میں تاخیر کے لیے مردم شماری کروا رہے ہیں،ہڈن ہینڈ سے نہیں ، ملک عوامی مینڈیٹ سے چلے گا، ایک سوال کہ جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کیوں گرفتاری دیں؟ جب دینی ہوگی تو دینگے۔