کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر 4ملزمان کو 5سال قید کی سزا سنادی،فیصلہ سنتے ہی ملزمان نے کمرہ عدالت سے فرار کی کوشش کی، دو ملزمان فہد یوسف اور ولی محمد مرکزی دروازے پر پکڑے گئے، شیر اللہ اور بن یامین فرار ہوگئے ،کورٹ پولیس نے مجرموں کو فرار کرانے والے تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔