کراچی (جنگ نیوز)پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ کریم سنگھارنے کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئرایسوسی ایشن کے زیراہتمام خدمت خلق ووکیشنل بیوٹیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا ، پروقار تقریب میں ایسوسی ایشن کے صدر رفیق ودیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ کریم سنگھارکا کہنا تھاکہ خدمت خلق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد خواتین کو ہنرمند بناکر ان کو معاشی خودمختاری کی جانب پہلا قدم فراہم کرتاہے