کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر پھٹنے والی پانی کی لائن کی مرمت کے لئےدھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے لائن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پانی کے شدید دباؤ کے باوجود لائن کا مرمتی کام عارضی طور پر مکمل کرلیا گیا ہے تاہم مستقل مرمتی کام کے لیے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن لینا پڑے گا ۔