کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے خاتون سے اسلحے کے زور پر پرس اور دیگر سامان چھینا تھا ،ایس ایس پی کورنگی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشن اور انویسٹیگیشن ونگ کے افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے۔