مقتولہ گراں ناز کے شوہر خان محمد مری کا کہنا ہے کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے خوف سے روپوش ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں محمد خان مری نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اس پر اپنے ہی بیٹے انعام شاہ کے خلاف جھوٹی گواہی دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سردار کے پاس چوکیدار تھا، اس وقت اپنی جان کے خوف سے روپوش ہے، اسی لیے ایف آئی آر کٹوانے کوہلو بھی نہیں جاسکتا۔
خان محمد مری نے بتایا کہ ظالموں نے اس کی بیوی کو قتل کرنے سے پہلے اس کے چہرے پر تیزاب بھی پھینکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی ایک بیٹی اور چار بیٹے اب بھی سردار عبدالرحمان کھیتران کی قید میں ہیں۔