• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور

عدالت عالیہ لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں شہباز گل کی تھانہ پسنی بلوچستان کے مقدمے میں 3 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف گزشتہ برس 5 دسمبر کو مقدمہ درج کرایا گیا اور اس مقدمے کو خفیہ رکھا گیا۔

وکیل نے بتایا کہ شہباز گل متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

شہباز گل نے موقف اپنایا کہ ان کے خلاف اسی نوعیت کے کئی مقدمات درج کیے گئے اور ایک مقدمے کو عدالت نے خارج کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے استدعا کی کہ اس مقدمے کو بھی خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ عدالت آئین و قانون کے تحت ہی کوئی حکم دے سکتی ہے آپ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

قومی خبریں سے مزید