• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے اب باضابطہ ناطہ جوڑ لیا ہے، مونس الہٰی

سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان سے اب باضابطہ ناطہ جوڑ لیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مونس الہٰی نے کہا کہ پاکستان واپسی جلد ہو گی، حکومت کی انتقامی کارروائیاں واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور والد کے قریبی دوستوں کے خلاف متعدد جعلی مقدمات درج کیے گئے، سیاسی وجوہات کے سبب میرے خلاف گھناؤنے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مونس الہٰی نے مزید کہا کہ میرے والد پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی پاکستان کا صدر بنایا جا رہا ہے، دباؤ ڈالنے کا مقصد عمران خان سے وفاداری تبدیل کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھ پر کیس بنانے کے لیے ایک انجینئر کا بیان لیا جو کہ ظلم ہے، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں، اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین سے ناطہ جوڑ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے تمام اثاثے اور سرمایہ کاری ڈکلئیرڈ ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مونس الہٰی 3 ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور اُن کا فی الحال واپسی کا ارادہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی دسمبر میں اسپین پہنچے تھے، اس دوران لندن میں بھی فیملی سے ملے، وہ اسپین میں کسی سیاسی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید