جناح اسپتال لاہور کی او پی ڈی میں تمام لیب ٹیسٹ بند ہوگئے، مریض اسپتال کے باہر سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ٹیسٹ کرانے والی کمپنی نے 2 سال بعد ہی ٹیسٹوں کی رقم میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا، مطالبہ نہ ماننے پر کمپنی نے ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ 2 روز سے اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہو رہے، وہ اسپتال کے باہر لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ اب نئی کمپنی سے لیب ٹیسٹوں کا معاہدہ کر رہے ہیں، جلد ٹیسٹ کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔