• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت کی سیاست ملک کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، چوہدری شجاعت حسین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نفرت کی سیاست ملک کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔  

لاہور  کے مسلم لیگ ہاؤس کے دورے کے موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک جن بحرانوں میں پھنس رہا ہے تمام پارٹیوں کی قیادت کو ایک ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلافات بھلانا پڑیں گے، چاہے وہ حکومت کے ساتھ ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بھی اقدام کیا، پارٹی آئین اور قانون کے مطابق کیا، مسلم لیگ (ق) آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے اہم ضرورت ہے کہ ملکی معیشت کو سیدھا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے  شدید مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر پاکستان کیلئے قربانی دینا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید