جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں ملزم نے پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔
ملتان پولیس نے دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے تھانہ شاہ رکنِ عالم کی حدود میں پیش آیا جہاں بھائی کی فائرنگ سے اس کی بہن اور بہنوئی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی بہن نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
شوہر ناراض بیوی کو منانے اسلام آباد سے سسرال آیا تھا کہ برادرِ نسبتی کے ہاتھوں بیوی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے ملزم اور اس کی والدہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔