کراچی کے سائٹ ایریا میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کرنے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی ایم پی آر کالونی کے رہائشی تھے، دونوں نے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا تعلق بونیر سے جبکہ لڑکی کا تعلق کالا ڈھاکا سے تھا، دونوں کے گھر والوں کے درمیان جرگے نے صلح کرا دی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جرگے کے صلح کرانے کے باوجود مقتولہ کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے جوڑے کو قتل کر دیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جائے وقوع سے 30 بور کی گولیوں کے 4 خول ملے ہیں، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔