• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف


وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کمیشن کا خط غیر آئینی ہے، صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سیاسی صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنما، اتحادی جماعتوں کے رہنما اور حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رہنماؤں کو صدر کو خط لکھنے پر اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی خود کو ن لیگ سے متعلق کیسز سے الگ کر لیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی برائے نام جیل بھرو تحریک ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا ہے، عوام تحریکِ انصاف کے یوٹرنز کو جان چکے ہیں، حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا حکومت اس پر عمل کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید