• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی صورتحال پر وزیرِ اعظم کی زیرٍ صدارت اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے سیاسی صورتِ حال پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت سیاسی صورتِ حال پر یہ اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔

اجلاس میں سینئر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے جن میں ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں۔

اجلاس میں سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی جائے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تحریکِ انصاف سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزراء صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہونے والے رابطوں پر اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے مسائل پر بھی غور ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید