وفاقی حکومت نے پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کےحوالےکر دیں۔
سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
غلام محمود ڈوگر کو 23 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
نگراں حکومت نے بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا۔