• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت آج پھر ہوگی

پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرل، پی ڈی ایم سمیت سیاسی جماعتوں، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سوموٹو پر 9 رکنی بینچ کے تین ججز نے سوالات اٹھائے دیے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ کیا دونوں اسمبلیاں آئین کے مطابق تحلیل ہوئیں؟

جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تحفظات نوٹ کرلئے ہیں، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابات وقت پر چاہتے ہیں، سنگین حالات میں وقت بڑھ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید