• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازیاب خاتون گراں ناز اور بچوں کی خاندان کے سربراہ سے ملاقات

فوٹو ٹوئٹر
فوٹو ٹوئٹر

بارکھان اور دیگر علاقوں سے بازیاب ہونے والی خاتون گراں ناز اور ان کے بچوں کی کوئٹہ میں خاندان کےسربراہ خان محمد مری سے ملاقات کروادی گئی۔

خان محمد مری کی بازیاب اہلیہ، بیٹی اور چار بچوں کو آج صبح کوہلو سے پولیس کی تحویل میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق خان محمد اور ان کے فیملی ممبران اس وقت پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں، بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مجسٹریٹ کے روبرو بازیاب ہونے والے افراد کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے، بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے۔

پولیس حکام کےمطابق قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد بازیاب ہونے والوں کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید