الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
ای سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی 6 نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے تحریک انصاف کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 27 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈیول بھی معطل کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔ جس کے بعد ڈی نوٹیفائیڈ ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی۔
پنجاب سے پانچ خواتین ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔ عالیہ حمزہ، کنول شوزب، عندلیپ عباس، عاصمہ حدید اور ملکیہ بخاری کی ڈی نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔
صداقت علی خان، غلام سرور خان ، عامر کیانی ، شیخ رشید احمد، فواد چوہدری ، سید فیض الحسن ، حماد اظہر اور شفقت محمود کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر 16 اور 19 مارچ کو ہونے والا ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52،53،54 جو کہ اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں، وہاں انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور 16 مارچ کو ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا، اسلام آباد کے حلقہ جات پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہوتا۔