• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے موجودہ حالات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پورے خطے میں تناؤ پیدا کر دیا ہے، بھارت میں اپوزیشن، مسلمانوں اور سکھوں نے مودی کا ساتھ نہیں دیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کو موجودہ حالات میں اے پی سی بلانی چاہیے، خارجہ معاملات میں افغانستان کے ساتھ دوستی کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت میں غیر مقبول ہو چکے ہیں، مودی کی ہندوتوا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نریندر نے سرینڈر کر دیا، شکست کے بعد مودی کواستعفیٰ دینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید