پاک فوج نے کراچی کےرہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کردی، عثمان کالسی فیلیائسز کے مہلک مرض میں مبتلا ہے۔
ننھے عثمان نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔
بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ دن گزارا، س موقع پر عثمان عقیل کو ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔
ننھے عثمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔