• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر نیب ٹیم کی آمد، ذرائع

فوٹو فائل
فوٹو فائل

توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم  عمران خان کے گھر پہنچی۔

نیب ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلبی کے نوٹس زمان پارک میں وصول کروا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو طلبی کے نوٹس پر ٹیم دستخط کروانے کیلئے آئی تھی۔

 پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل نے نوٹس وصول کر لیا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9 مارچ کو نیب اسلام آباد نے طلب کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید