• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے افسوس ناک ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور مریم کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے افسوس ناک ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مریم کے سپریم کورٹ ججز پر شرمناک حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، یہ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں چاہے آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملوں سے یہ گروہ جنگل کا قانون رائج کرنے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت ہمیں چیلنج کرتی تھی کہ انتخابات چاہتے ہیں تو کے پی، پنجاب اسمبلی توڑیں، اب ہم نے مقابلے کیلئے پکارا ہے تو انتخابات کے نام سے ان کی جان نکلی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید