• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں فروری میں 24 ہزار مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 52 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ میں اس سے پہلے زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 735 تھی۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 سے 25 فروری 2023ء کے دوران 24 ہزار 303 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں 22 ہزار 18 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق 2 فروری سے 25 فروری کے دوران 2285 مقدمات کم ہوئے۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق فروری 2023ء کے اختتام تک سالانہ بنیاد پر 2018ء کے بعد سے سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید