• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم غدار ہیں تو پھر پاکستانی کون ہیں؟ فواد چوہدری کا سوال

فواد چوہدری - فوٹو: فائل
فواد چوہدری - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا ہے۔

جہلم میں فواد چوہدری پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی علی زمان جنجوعہ کے گھر پہنچ گئے، اس موقع پر پی پی رہنما نے برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک پر اشرافیہ قابض ہے، چاہے وہ اشرافیہ فوج کی ہو، جوڈیشری کی ہو یا سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ اس اشرافیہ نے بند کمروں میں فیصلے کرکے عوام کو غلام بنا کے رکھا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے پوچھتا ہوں کہ اگر ہم غدار ہیں تو پھر پاکستانی کون ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کوئی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا، عمران خان پلس ہوگا تو پاکستان پلس ہو گا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ایک فرد کا نام نہیں، وہ تو عوام کی آزادی کا نشان ہے، اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو پاکستان کی سیاست کو عوام کے پاس لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی عمران خان کی سیاست کے قریب نہیں ہے، کشمیر پر تقریر پر کہا گیا کہ اسے ہمارے حوالے کریں۔

قومی خبریں سے مزید