• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک


پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں۔

حریم شاہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر باتھ روم میں نہاتے ہوئے نازیبا حرکات کرتے نظر آرہی ہیں۔

ٹِک ٹاکر کی یہ ویڈیوز ایک نامعلوم صارف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لیک کی گئی ہیں۔

حریم شاہ نے ان لیک ویڈیوز پر ردِعمل دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں عائشہ ناز اور صندل خٹک نے لیک کی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہم سب سہیلیاں ساتھ رہتی تھیں تو ان دونوں نے میرے فون سے ڈیٹا چوری کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ ناز پر مجھے پہلے ہی شک تھا اور وہ یہ ویڈیوز وائرل کرنے سے پہلے یہ کہہ بھی چکی تھی کہ وہ میری ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گی تو میں نے اس کے خلاف ایف آئی اے (FIA) میں شکایت درج بھی کروائی تھی لیکن اس وقت عائشہ ناز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کریں گی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اکثر ہی مختلف تنازعات اور لیک ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار تو ٹِک ٹاکر کو سونے اور نقد رقم کی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ترکیہ میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید