• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج آئین کی فتح ہوئی ہے، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج آئین کی فتح ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شبلی فراز، شیخ رشید اور علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی الیکشن کی تاریخ کا اعلان گورنر کریں گے۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، یہ بہت بڑی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا 90 دن میں الیکشن کیے جائیں، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ ایک بار پھر آئیں کی بالا دستی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا آئینی حق ہے، کے پی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان گورنر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اکثریت کا فیصلہ ہے،فیصلے پر آئین اور قانون کے مطابق عمل ہو گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے از خود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے فیصلہ سنانے کا آغاز قرآن کریم کی آیت سے کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جنرل انتخابات کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، آئین میں انتخابات کے لیے 60 اور 90 دن کا وقت دیا گیا ہے، اسمبلی کی تحلیل سے 90 روز میں انتخابات ہونا لازم ہیں، پنجاب اسمبلی گورنر کے دستخط نہ ہونے پر 48 گھنٹے میں خود تحلیل ہوئی، خیبر پختون خوا اسمبلی گورنر کی منظوری پر تحلیل ہوئی، گورنر کو آئین کے تحت 3 صورتوں میں اختیارات دیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید