ڈالر نے آج پھر اڑان بھری ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 266 روپے پر پہنچ گیا۔
گزشتہ 3 کاروباری سیشنز میں ڈالر 6 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہونے کے بعد 275 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ کے آخری 4 سیشن میں ڈالر 11 روپے مہنگا ہوا ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 335پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 174 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 510 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔