آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کاروبار کے قوانین میں تبدیلی زیر غور ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ تھا، جسے بڑھا کر کم سے کم 10 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال اور ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز ہے۔ غیر معیاری سلنڈر اور آلات فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کے نئے قوانین کی سمری حتمی منظوری کےلیے حکومت کو بجھوا دی گئی ہے۔