اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے صارفین سے وصول کی گئی اضافی رقم 27 پیسے فی یونٹ کے حساب سے واپس کی جائے گی، کےالیکٹرک نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا ئی ہے جس کی 5 دسمبر کو سماعت کی جائے گی۔
درخواست کے مطابق کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے تحت صارفین کو ملنے والا ریلیف 46 کروڑ 10 لاکھ روپے بنتا ہے تاہم وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق یہ ساری رقم صارفین کو نہیں مل سکے گی۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سمیت لائف لائن صارفین کو بھی 27 پیسے فی یونٹ کی رقم واپس نہیں ہو گی۔
کےالیکٹرک کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہو گا۔