• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی بدستور مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

ٹماٹر کی قیمت سرکاری لسٹ کے مطابق 113 روپے ہے جبکہ یہ 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

آلو کی قیمت سرکاری لسٹ کے مطابق 104 روپے ہے جبکہ 120 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

پیاز کی سرکاری لسٹ میں قیمت 113 روپے ہے جبکہ اسے 150 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

لہسن کی قیمت سرکاری لسٹ کے مطابق 650 روپے ہے، اسے 670 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید