• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 17 ماہ میں 150 فیصد بڑھ چکا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں سال کی بہترین مارکیٹ ہوگئی ہے، مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 17 مہینوں میں تقریبا 150 فیصد بڑھ چکا ہے۔

ماہ نومبر 2024ء کے آخری کاروباری ہفتے میں کئی ریکارڈ بنے، سیاسی احتجاج پر بازار کا 100 انڈیکس تاریخی گرا اور پھر احتجاج ختم ہونے پر تاریخی بڑھا بھی۔

کاروباری ہفتے میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ ہوا، مارکیٹ کی کارکردگی پورے پاکستان کی خوشی کا سبب رہی۔

100 انڈیکس نومبر میں 12 ہزار 390 پوائنٹس بڑھا ہے، انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح 1 لاکھ 1 ہزار 496 بنائی ہے۔

اگرچہ شیئرز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بازار کا چلن ہے، البتہ ماہرین کا ماننا ہے کہ بازار 17 مہینوں کی 150 فیصد بڑھوتری کے بعد بھی سستا ہے۔

نومبر میں تقریباً ساڑھے 18 ارب شیئرز کے سودے 6 سو 90 ارب روپے میں ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہزار 3 سو 48 ارب روپے بڑھی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید