• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا معاملہ، سماعت 7 مارچ کو ہوگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) 7 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا جبکہ مسلم لیگ (ن) انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے سماعت 14 مارچ کو ہوگی۔

کاز لسٹ کے مطابق عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت بھی 7 مارچ کو ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 14 مارچ کو کرے گا۔

اس حوالے سے احسن اقبال اور شہباز شریف کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید