سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ملک سے فرار کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس بات کی تصدیق محکمۂ اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر نے کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کر کے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے مزید بتایا ہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔
محکمۂ اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کو پنجاب واپس لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔