وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر افواہ پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، ایسی افواہیں جھوٹ پر مبنی اور حقائق کے خلاف ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، بروقت بیرونی ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولتیں دینا شروع کر دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔