کوئٹہ، زیارت، پشین، سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں چار روز کے دوران چار فٹ تک برف پڑچکی ہے، رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔
ضلع دیامر میں بھی شدید برف باری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔
دوسری جانب چلاس شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آج اور 6 مارچ کو کراچی میں بھی آج ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ژوب، زیارت، چمن، سبی اور خضدار سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔