• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بیٹی سے متعلق انکار یا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟ حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان بیٹی سے متعلق انکار یا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک انٹرویو کے دوران حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان آج بھی کچھ لوگوں کا لاڈلہ ہے، فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو چھوڑیں عمران خان تو عدالتوں کے کنٹرول سے بھی باہر ہے، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ عدالتوں اور ججوں پر حملہ ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اعلیٰ ترین عدالت ہے، عمران خان نے اسے بھی معاف نہیں کیا، پوچھتا ہوں پی ٹی آئی چیئرمین قانون، آئین اور جمہوریت سے بالاتر کیوں ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں، میں اپنی حکومت سے عمران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، فریال تالپور اور مریم نواز کی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں تو عمران خان کس کھیت کی مولی ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی طرح پی ٹی آئی چیئرمین کی سیاست کا جنازہ نکالنا بھی پی ڈی ایم کا ہدف ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے خود اعتراف کیا کہ عمران خان کو ہم لے کر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت عمران خان سے پوچھتی ہے کہ ٹیریان آپ کی بیٹی ہے؟ وہ اپنی بیٹی کا انکار یا اعتراف کیوں نہیں کرتا؟

حافظ حمد اللّٰہ نے عدالتوں سے سوال کیا کہ فارن فنڈنگ، آئین شکنی اور بد دیانتی ثابت ہونے پر ان کو کیوں رعایت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا موازنہ 2018 سے پہلے کی حکومت سے کرنا چاہیے، اُس وقت گیس پیٹرول اور ڈالر کا ریٹ دیکھا جائے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید