پشاور میں معمولی تکرار پر میاں بیوی نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو قتل کر دیا۔ خاتون موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں چل بسا۔
مقتولین کے بیٹے کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ والد نے پستول جبکہ والدہ نے کلاشنکوف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون موقع پر جبکہ اس کا شوہر لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کر دی۔