لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور اس حوالے سے معطلی کاتحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے سابق آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے فاروق نذیر کو آئی جی جیل خانہ جات لگانے کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔ مبشر احمد نے اپنے آپ کو عہدے سے ہٹانے اور میاں فاروق نذیرکی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ تبادلہ مفاد عامہ میں تھا اور نہ ہی اس کی ضرورت تھی۔
عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے27 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن 2 مارچ کو جاری ہوا تھا۔ عدالت کے عبوری حکم نامے میں درخواست گزار آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمدکا موقف بھی شامل ہے۔
عدالت نے کہا کہ اگلی تاریخ تک آئی جی جیل خانہ جات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔ مدعا علیہان اگلی سماعت تک رپورٹ اور جواب جمع کرائیں۔