وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کراچی سے پچھلے سال نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑیوں میں 2 ارب ڈالر پشاور منتقل ہوئے، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کارروائی کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ طارق باجوہ کو کسی نجی سیکیورٹی کمپنی کے مالک نے بتایا کہ ان کی گاڑیاں کراچی سے پشاور کیش کی صورت میں ڈالر لے کر جاتی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں اس کمپنی نے 2 ارب ڈالر پشاور ٹرانسفر کیے ہیں جو پھر افغانستان جاتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم اس کی چیکنگ کر رہے ہیں اور اس پر کارروائی کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ایسی گاڑیوں کو چیک کیا جائے۔